vosa.tv
Voice of South Asia!

DHS اور USCIS نے امیگریشن فراڈ کے خلاف ریاستی سطح کا کریک ڈاؤن شروع کر دیا

0

امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) اور یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (USCIS) نے ریاست مینیسوٹا میں امیگرنٹس درخواستوں میں مبینہ فراڈ کے خلاف ایک بڑی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جسے آپریشن پیریس (Operation PARRIS) کا نام دیا گیا ہے۔

 اس اقدام کے تحت ہزاروں امیگرنٹس کیسز کی ازسرِنو تحقیق، پس منظر کی نئی تحقیقات اور دعوؤں کی سخت تصدیق کی جا رہی ہے، جبکہ فراڈ یا دیگر جرائم کے مشتبہ کیسز اب امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کو بھیجے جا رہے ہیں۔ابتدائی طور پر ان 5,600 مہاجرین پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جو مینیسوٹا میں مقیم ہیں مگر تاحال قانونی مستقل رہائشی حیثیت (گرین کارڈ) حاصل نہیں کر سکے۔ USCIS کے نئے قائم کردہ ویٹنگ سینٹر کی قیادت میں اس آپریشن کے تحت تفصیلی بیک گراؤنڈ چیکس، دوبارہ انٹرویوز اور مہاجر دعوؤں کے میرٹ کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق مینیسوٹا فراڈ کے خلاف کارروائی کا مرکزی مقام بن چکا ہے اور یہ آپریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امیگریشن نظام کے غلط استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی شہریوں اور قانون کی بالادستی کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جائے گی۔دسمبر کے وسط میں شروع ہونے والا آپریشن پیریس صدارتی ایگزیکٹو آرڈر 14161 اور صدارتی اعلان 10949 کے تحت سخت اسکریننگ پالیسیوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد قومی سلامتی، دہشت گردی اور عوامی تحفظ کو درپیش خطرات سے نمٹنا ہے۔ یہ کارروائی حالیہ آپریشن ٹوئن شیلڈ کی کامیابی کا تسلسل بھی ہے، جس میں منی ایپلس-سینٹ پال کے علاقے میں وسیع پیمانے پر امیگریشن فراڈ بے نقاب کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.