vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک میں تھیٹر سب کے لیے: میئر ممدانی کی 1,500 مفت ٹکٹ کی مہم

0

نیو یارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے انڈر دی ریڈار تھیٹر فیسٹیول کے ساتھ مل کر شہر بھر میں تھیٹر کو عام شہریوں تک پہنچانے کے عزم کے تحت 1,500 مفت ٹکٹ دینے کے اقدام کا اعلان کیا ہے۔

 یہ ٹکٹ جنوری کے دوران شہر کے مختلف تھیٹرز میں پیش کیے جانے والے منتخب شوز کے لیے دستیاب ہوں گے، جنہیں “انڈر دی ریڈار فار آل” مہم کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔میئر ممدانی نے جمعے کے روز بروکلین کے علاقے فلیٹ بش میں بروکلین کالج کے لیونارڈ اینڈ کلیئر ٹاؤ سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس کے باہر طلبہ اور مقامی رہائشیوں میں خود ٹکٹ تقسیم کیے، جہاں فیسٹیول کے تحت ڈرامہ “ری کنسٹرکٹنگ” پیش کیا جا رہا ہے۔ شہری محدود مدت کے لیے utrfest.org/under-the-radar-for-all کے ذریعے مفت ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔انڈر دی ریڈار، جو امریکا کا سب سے بڑا تھیٹر فیسٹیول سمجھا جاتا ہے، دنیا بھر کے جدید فنکاروں کے 25 سے زائد نئے شوز پیش کر رہا ہے، جو نیو یارک کے پانچوں بورو میں مختلف شراکت دار مقامات پر منعقد ہو رہے ہیں۔ میئر ممدانی نے کہا کہ تھیٹر کو عموماً امیروں یا سیاحوں کی عیاشی سمجھا جاتا ہے، حالانکہ یہ ہر نیو یارکر کا حق ہیں اور شہر کی زندگی کا لازمی حصہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.