vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر زوہران ممدانی کا سٹی ہال میں سینئر کمیونیکیشن تقرریوں کا اعلان

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے سٹی ہال کے لیے سینئر کمیونیکیشن تقرریوں کا اعلان کرتے ہوئے ایک ایسی ٹیم تشکیل دی ہے جو حکومتی امور، عوامی رابطہ کاری اور قومی سیاسی مہمات میں وسیع تجربہ رکھتی ہے۔

میئر کے مطابق یہ ٹیم محنت کش نیویارکرز کے لیے کام کرنے والے شہر کے وژن کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔اس اعلان کے تحت انا باہر کو کمیونیکیشن ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے، جو سٹی ہال کی مجموعی کمیونیکیشن حکمتِ عملی، پریس آفس، ڈیجیٹل اور نیو میڈیا آپریشنز اور مختلف محکموں کی کمیونیکیشن کی نگرانی کریں گی۔ انا باہر اس سے قبل سینیٹر برنی سینڈرز کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر رہ چکی ہیں اور 2020 کی صدارتی مہم میں قومی ترجمان کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ وہ لاس اینجلس کے سابق میئر ایرک گارسیٹی کے دور میں سٹی حکومت میں بھی کام کر چکی ہیں۔جو کیلویلو کو پریس سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے، جو میئر کے مرکزی ترجمان ہوں گے اور پریس آفس کی قیادت کریں گے۔ مونیکا کلائن سینئر ایڈوائزر فار کمیونیکیشن کے طور پر طویل المدتی منصوبہ بندی اور پیغام رسانی پر توجہ دیں گی، جبکہ ڈورا پیکک سینئر اسپوکس پرسن کے طور پر ریپڈ ریسپانس کی ذمہ دار ہوں گی۔ لیکھا سندر کو ڈپٹی کمیونیکیشن ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے، جو مختلف شہری محکموں کے درمیان کمیونیکیشن حکمتِ عملی کو مربوط کریں گی۔میئر زوہرن ممدانی کا کہنا ہے کہ ان کی انتظامیہ میں کمیونیکیشن محض سیاسی حکمتِ عملی نہیں بلکہ ایک بنیادی اصول ہے، تاکہ ہر نیویارکر خود کو شہری سیاست کا حصہ محسوس کرے۔ نئی تقرریوں کے ذریعے سٹی ہال میں شفاف، عوام دوست اور مؤثر طرزِ حکمرانی کو فروغ دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.