vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں پاکستان فورم کی جانب سے قاسم علی شاہ کے اعزاز میں تقریب

0

سعودی عرب کے شرقیہ ریجن میں پاکستان فورم کے زیرِ اہتمام معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی افراد سمیت فورم کے عہدیداران نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی قاسم علی شاہ نے اپنے خطاب میں نوجوانوں اور بزنس کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے وقت کی اہمیت پر زور دیا اور اس کے مؤثر اور مثبت استعمال کو کامیابی کی کنجی قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ درست منصوبہ بندی اور خود احتسابی کے ذریعے نوجوان نسل نہ صرف اپنی بلکہ قوم کی تقدیر بھی بدل سکتی ہے تقریب سے ؛ یعقوب سیفی ، انجینئر عمران قریشی ، انجینئر اسرار الحق تنولی اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے  ایسی علمی و فکری نشستوں کو اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے لیے انتہائی مفید قرار دیا۔آخر میں پاکستان فورم کی جانب سے قاسم علی شاہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.