vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر زوہران ممدانی نے مائیک فلن کو ٹرانسپورٹ کمشنر نامزد کر دیا

0

نیویارک کے نو منتخب میئر زوہران ممدانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے فوراً بعد پہلا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مائیک فلن کو نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کا نیا کمشنر مقرر کر دیا۔

یہ تقرری یکم جنوری کی شب آدھی رات کو اولڈ سٹی ہال سب وے اسٹیشن میں ہونے والی تقریب کے فوراً بعد کی گئی، جسے ممدانی انتظامیہ کے سستے، محفوظ اور مؤثر ٹرانسپورٹ نظام کے عزم کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔میئر ممدانی کے مطابق اولڈ سٹی ہال اسٹیشن اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت ایسے شاندار منصوبے بنا سکتی ہے جو محنت کش عوام کی زندگی بہتر بنائیں، اور مائیک فلن اسی ورثے کو آگے بڑھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیاری عوامی ٹرانسپورٹ، محفوظ سڑکیں اور بہتر روڈ ڈیزائن نیویارک کو لاکھوں لوگوں کے لیے ایک محفوظ، باوقار اور قابلِ استطاعت شہر بناتے ہیں، اور یہی قیادت انہیں فلن میں نظر آتی ہے۔مائیک فلن کو عوامی اور نجی شعبے میں ٹرانسپورٹ اور شہری ترقی کے منصوبوں پر دو دہائیوں سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ حالیہ عرصے میں وہ ٹی وائی لن سٹی سلوشنز (سابقہ سام شوارٹز انجینئرنگ) کے نیویارک دفتر کی قیادت کر رہے تھے، جہاں انہوں نے انجینئرز، پلانرز اور ڈیزائنرز کی ٹیموں کے ساتھ مل کر نیویارک ریجن میں بڑے انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ منصوبوں کی نگرانی کی۔اس سے قبل فلن تقریباً دس برس تک نیویارک سٹی ڈی او ٹی میں خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں وہ ڈائریکٹر کیپیٹل پلاننگ اور پروجیکٹ انیشی ایشن سمیت اہم عہدوں پر فائز رہے۔ اس دوران انہوں نے سڑکوں کی تعمیرِ نو، بس ترجیحی منصوبوں، پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ شہر کے پہلے اسٹریٹ ڈیزائن مینوئل کی تیاری میں بھی ان کی قیادت شامل تھی۔اپنی تقرری پر مائیک فلن نے کہا کہ وہ میئر ممدانی کے اعتماد پر شکر گزار ہیں اور محنت کش نیویارکرز کے لیے محفوظ سڑکوں، تیز بس سروس اور بہتر معیارِ زندگی کے حصول کے لیے کام کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.