vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ انتظامیہ نے تمام ریاستوں کے چائلڈ کیئر فنڈز عارضی طور پر منجمد کر دیے

0

 امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے تمام ریاستوں کو دی جانے والی چائلڈ کیئر ادائیگیاں عارضی طور پر منجمد کر دی ہیں۔

خبر رساں ادارے دی گارجین کے مطابق محکمہ صحت و انسانی خدمات کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ یہ فنڈز اس وقت تک جاری نہیں کیے جائیں گے جب تک ریاستیں یہ ثابت نہ کر دیں کہ وفاقی رقم درست اور جائز مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق ایچ ایچ ایس نے اب تمام ریاستوں سے چائلڈ کیئر پروگرامز کے لیے تفصیلی دستاویزات طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں حاضری ریکارڈ، لائسنسنگ، انسپیکشن رپورٹس، شکایات اور تحقیقات شامل ہوں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹیکس دہندگان کے پیسے کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ابتدائی طور پر یہ تاثر دیا گیا تھا کہ فنڈنگ صرف منی سوٹا کے لیے روکی گئی ہے، تاہم بعد ازاں ایسوسی ایٹڈ پریس نے تصدیق کی کہ یہ پابندی تمام 50 ریاستوں پر لاگو ہو گی۔ ایچ ایچ ایس کے ترجمان کے مطابق ریاستوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ثابت کریں کہ وفاقی فنڈز کسی بھی قسم کی بدعنوانی کے بغیر خرچ ہو رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.