vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: DHS اور DOJ کی نئی پالیسی، عوامی صحت اور قومی سلامتی کو ترجیح

0

امریکی محکمہ داخلہ (DHS) اور محکمہ انصاف (DOJ) نے ایک نیا قانون جاری کیا ہے، جس کے تحت ایسے غیر ملکی شہریوں کو پناہ یا ملک بدری روکنے کی سہولت نہیں دی جائے گی جو امریکا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہوں یا کسی عوامی صحت کے ہنگامی بحران کے دوران عوام کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتے ہوں۔

حکام کے مطابق یہ قانون دراصل دسمبر 2020 میں متعارف کرائے گئے سکیورٹی بارز اینڈ پروسیسنگ رول کی وضاحت ہے، جس پر عملدرآمد کی تاریخ بارہا مؤخر کی جاتی رہی۔ نئے حتمی قانون میں بعض پرانی ترامیم واپس لے لی گئی ہیں، تاہم وہ دفعات برقرار رکھی گئی ہیں جو عوامی صحت کے خطرات کو قومی سلامتی کے تناظر میں دیکھنے کی اجازت دیتی ہیں۔ڈی ایچ ایس کا کہنا ہے کہ یہ قانون 31 دسمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایسے افراد کو پناہ نہ دی جائے جو امریکا کے لیے سکیورٹی یا صحت عامہ کے حوالے سے خطرہ بن سکتے ہوں۔ اس سے قبل 2 دسمبر کو امریکی شہریت و امیگریشن سروسز نے تمام اسائلم درخواستوں پر جامع جائزے تک عارضی پابندی بھی عائد کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.