vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو جرسی: دو ہیلی کاپٹروں کے درمیان تصادم, ایک پائلٹ جاں بحق، ایک شدید زخمی

0

امریکی ریاست نیو جرسی کے جنوبی قصبے ہیمنٹن میں دو ہیلی کاپٹروں کے تصادم کے نتیجے میں ایک پائلٹ جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

خبر رساں ادارے دی گارجین کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حادثہ اتوار کی صبح تقریباً 11 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا، جب ریسکیو ٹیموں کو ایوی ایشن حادثے کی اطلاع ملی۔ عینی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ ایک ہیلی کاپٹر تیزی سے گھومتے ہوئے زمین سے ٹکرایا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق حادثہ ہیمنٹن میونسپل ایئرپورٹ کے اوپر دو اینسٹروم ہیلی کاپٹروں، F-28A اور 280C، کے درمیان فضائی ٹکراؤ کے باعث پیش آیا۔ دونوں ہیلی کاپٹروں میں صرف پائلٹس سوار تھے۔ حادثے میں ایک پائلٹ موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔حادثے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں پائلٹس مقامی علاقے میں جانے پہچانے تھے اور اکثر ایک ساتھ ناشتہ کیا کرتے تھے۔ ایک مقامی کیفے کے مالک کے مطابق انہوں نے دونوں ہیلی کاپٹروں کو اڑان بھرتے دیکھا، جس کے کچھ ہی دیر بعد ایک ہیلی کاپٹر نیچے کی جانب گھومتا ہوا گرا، پھر دوسرا بھی قابو سے باہر ہو گیا۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.