vosa.tv
Voice of South Asia!

ایرک ایڈمز کی جانب سے مارون اسکاٹ کو “کی ٹو دی سٹی” پیش

0

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے ایمی ایوارڈ یافتہ اور سینئر صحافی مارون اسکاٹ کو شہرِ نیویارک کی “کی ٹو دی سٹی” سے نوازا۔

یہ اعزاز انہیں صحافت میں چھ دہائیوں پر محیط خدمات، دیانت دار رپورٹنگ اور عوامی خدمت کے اعتراف میں دیا گیا۔ مارون اسکاٹ برونکس کے رہائشی ہیں اور پانچ دہائیوں سے زائد عرصے سے نیویارک براڈکاسٹ جرنلزم کا نمایاں چہرہ سمجھے جاتے ہیں۔تقریب سے خطاب میں میئر ایڈمز نے کہا کہ مارون اسکاٹ وہ آواز ہیں جو نسلوں تک نیویارک کے پانچوں بورو سے گونجتی رہی۔ انہوں نے مقامی سڑکوں سے لے کر عالمی واقعات تک ہر موضوع کو جرات، سچائی اور پیشہ ورانہ دیانت کے ساتھ اجاگر کیا۔ میئر کے مطابق صحافت، عوامی خدمت اور خبر رسانی میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں یہ اعزاز دینا شہر کے لیے باعثِ فخر ہے۔مارون اسکاٹ نے اس موقع پر کہا کہ نیویارک، جہاں انہوں نے چھ دہائیوں تک کام کیا، وہاں سے “کی ٹو دی سٹی” ملنا ان کے لیے غیر معمولی اعزاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ عام لوگوں کی آواز بننے کا فخر رہا اور وہ میئر ایڈمز کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے یہ اعزاز دیا۔مارون اسکاٹ نے عراق، افغانستان، کمبوڈیا، سول رائٹس موومنٹ سمیت کئی اہم عالمی اور قومی واقعات کی رپورٹنگ کی، چھ امریکی صدور کے انٹرویوز کیے اور نیویارک کے ہر میئر کے دور کو کور کیا۔ وہ 14 ایمی ایوارڈز، 40 سے زائد نامزدگیوں، ایلس آئی لینڈ میڈل آف آنر اور متعدد اعزازی ہالز میں شمولیت سمیت کئی بڑے اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.