vosa.tv
Voice of South Asia!

اےپیگ گروپ کیئرز کی سالانہ ہالیڈے ٹوائے ڈرائیو

0

امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کیئرزنے جمیکا  اسپتال میں سالانہ ہالیڈے ٹوائے ڈرائیو کے دوران سینٹا کلاز کا روپ دھار کر بچوں کو تحائف دیئے۔منتظمین نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا ہے۔

امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کیئرزنے اسمبلی ممبر ڈیوڈ ویپرین کے تعاون سے جمیکا  اسپتال میں اپنی سالانہ ہالیڈے ٹوائے ڈرائیو کا انعقاد کیا۔اس موقع پر کرسمس کی مناسبت  سے  بچوں میں مختلف  تحائف تقسیم کیئے گئے۔منتظمین کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا انہیں خوشی کے لمحات فراہم کرنا ہے۔اسمبلی ممبر ڈیوڈ ویپرین اور امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے صدر علی راشد نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے موقع پر بچوں کے ساتھ وقت گزارنا نہایت خوشگوار تجربہ ہے، اور اس طرح کے فلاحی اقدامات معاشرے میں مثبت تبدیلی اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اےپیگ گروپ کیئرز  کے ممبرز نے کہا کہ  ہماری ٹوائے ڈرائیو کا مقصد بچوں کے چہروں پر خوشی لانا ہے اور ہم اس ڈرائیو کے تحت چھوٹوں کے ساتھ ساتھ بڑے بچوں  میں  بھی تحائف تقسیم کر رہے ہیں۔ اسپتال میں موجود بچوں اور ان کے اہلِ خانہ نے اس اقدام کو بے حد سراہا اور منتظمین کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.