امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمس کی روایت کے تحت بچوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
یہ گفتگو فلوریڈا میں ان کی رہائش گاہ مار-اے- لاگو میں کرسمس ٹری کے پاس بیٹھ کر ہوئی، جہاں صدر اور خاتونِ اول نے نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ (نوراڈ) کے تحت بچوں کی کالز سنیں۔نوراڈ ہر سال کرسمس کی شب سانتا کلاز کی دنیا بھر میں پرواز کو ٹریک کرتا ہے۔اوکلاہوما سے تعلق رکھنے والے چار اور دس سال کے دو بچوں نے جب صدر سے پوچھا کہ سانتا کو کیوں ٹریک کیا جا رہا ہے تو ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا کہ اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی ”برا سانتا“ امریکہ میں داخل نہ ہو سکے۔گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے بار بار ملک کی صورت حال کو بہتر قرار دیا اور کہا کہ امریکہ ”اچھی حالت میں“ ہے اور اعداد و شمار مثبت ہیں۔اس سرگرمی کا مقصد بچوں کے لیے کرسمس کی خوشیوں کو مزید یادگار بنانا اور سانتا کلاز سے جڑی روایتی کہانیوں کو زندہ رکھنا ہے، جس میں امریکی صدور کی شرکت ایک علامتی حیثیت رکھتی ہے۔