vosa.tv
Voice of South Asia!

لانگ آئی لینڈ: ضرورت مند بچوں کے کھلونے گودام سے چوری

0

نیویارک کی سفوک کاؤنٹی میں ضرورت مند بچوں کے لیے جمع کیے گئے سینکڑوں کھلونے ایک گودام سے چوری ہو گئے، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ڈبلیو اے بی سی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کے مطابق جو کھلونے چوری سے بچ گئے، وہ بھی توڑ پھوڑ کے باعث نقصان کا شکار ہوئے۔یہ واقعہ ہفتے کے اختتام پر پیش آیا، جہاں تقریباً 50 ہزار ڈالر مالیت کے کھلونوں کے پیلیٹس رکھے گئے تھے۔ غیر منافع بخش ادارے “ٹائز آف ہوپ” کے مطابق 600 کھلونے اتوار کو تقسیم کے لیے تیار تھے، مگر گودام میں داخل ہو کر نامعلوم افراد نے سامان الٹ پلٹ کر کے بڑی تعداد میں کھلونے چوری کرلیے۔ادارے کی بانی میلیسا ڈوکتوفسکی کے مطابق یہ تحائف عام نہیں تھے بلکہ ہر بچے کی ذاتی خواہش کی فہرست کے مطابق منتخب کیے گئے تھے، جنہیں بچے سانتا کلاز سے منسوب کر کے دیکھ رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے بچوں کی خوشیوں کو شدید دھچکا پہنچا۔چوری کے بعد مقامی کمیونٹی نے فوری طور پر مدد کا ہاتھ بڑھایا اور دن بھر عطیات کا سلسلہ جاری رہا۔ ادارے نے اپیل کی ہے کہ اگر کھلونے کرسمس سے پہلے واپس کر دیے جائیں تو ملزمان کو بغیر کسی سوال کے معاف کر دیا جائے گا، تاکہ بچوں تک ان کی خوشیاں پہنچائی جا سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.