نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے ایگزیکٹو آرڈر نمبر 63 پر دستخط کرتے ہوئے شہر میں پہلی بار آفس آف روڈنٹ مٹیگیشن قائم کر دیا ہے، جس کا مقصد چوہوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کم کرنا ہے۔
یہ اقدام میئر ایڈمز کی جاری “وار آن ریٹس” پالیسی کو مستقل بنیادوں پر آگے بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔نئے دفتر کی قیادت میئر کی جانب سے مقرر کردہ سٹی وائیڈ روڈنٹ مٹیگیشن ڈائریکٹر، کریں گے۔ یہ دفتر ماہرین کی سفارشات، اور شہریوں و ماہرینِ صحت کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے پانچوں بورو میں چوہوں کی تعداد کم کرنے پر کام کرے گا۔ مختلف سٹی ایجنسیاں مربوط پیسٹ مینجمنٹ، آپریشنل خلا ختم کرنے اور کنٹرول کے معاہدوں کی نگرانی کے ذریعے اس مشن کی حمایت کریں گی۔ایڈمز انتظامیہ کے مطابق، ان اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران چوہوں کی شکایات اور مشاہدات میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 2025 میئرز مینجمنٹ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں فعال چوہوں کی ابتدائی نشاندہی پانچ سال کی کم ترین سطح 19.7 فیصد پر آ گئی ہے، جبکہ این وائی سی ہاؤسنگ اتھارٹی میں شکایات پر بروقت کارروائی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔میئر ایڈمز نے کہا کہ کچرے کو محفوظ کنٹینرز میں منتقل کرنے، ایمپائر بنز کے نفاذ، عوامی آگاہی مہمات اور کمیونٹی شمولیت جیسے اقدامات نے شہر کو زیادہ صاف اور قابلِ رہائش بنانے میں مدد دی ہے۔ نیا آفس آف روڈنٹ مٹیگیشن انہی کوششوں کو مربوط انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے نیویارک کے معیارِ زندگی، صحتِ عامہ اور عوامی تحفظ کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کرتا رہے گا۔