vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس: مستحق افراد میں اشیاء خوردونوش کی تقسیم

0

برونکس میں سماجی تنظیم کی جانب سے مستحق افراد میں اشیاء خرونوش کی تقسیم کی گئی۔

سخت سردی میں صبح سویرے نیویارک کے علاقے برونکس میں  اکنا ریلیف کے زیر اہتمام ہفتہ وار فوڈ پینٹری لگائی گئی جس کا آغاز کرسچن کمیونٹی کے پاسٹر اور مسلم کمیونٹی کے امام کی دعا سے کیا گیا۔فوڈ پینٹری کے لیے اکنا ریلیف کے رضاکاروں نے سخت سردی کے باوجود ضرورت مند افراد کی امداد کے لیے بھرپور جوش و جذبے سے کام کیا۔ فوڈ پینٹری سے مستفید ہونے کے لیے سفید پوش اور کم آمدن کے حامل افراد کی طویل قطار دیکھنے کو ملی جس میں مرد و خواتین اور برزگ افراد بھی شامل تھے۔ اکنا ریلیف برانکس کے انچارج شبیر گل کا کہنا تھا کہ ہر ہفتے اس مقام سے ڈھائی سو سے تین سو افراد مستفید ہوتے ہیں جبکہ ان کی فلاحی سرگرمیاں ہفتہ بھر مختلف مقامات پر بلا تفریق رنگ و نسل کے جاری رہتی ہیں۔ اس موقع پر ضرورت مندوں میں گرم کپڑے، تازہ پھل سبزیاں ، دودھ سمیت دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔فوڈ پینٹری میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمیونٹی افیرز بیورو کی خاتون افسر، پاکستانی کمیونٹی کی سماجی شخصیت میاں طاہر سمیت دیگر افراد نے بھی اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.