vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: منہاج ویلفئیر یو ایس اے پاکستان میں آرفن کئیر کمپلیکس تعمیر کرےگا

0

منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یو ایس اے نے پاکستان میں یتیم بچوں کی کفالت کے لیے سب سے بڑے آرفن کئیر کمپلیکس کی تعمیر کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں چوبیس جنوری کو نیویارک اور نیوجرسی میں فنڈ ریزنگ گالا ڈنر منعقد ہوگا۔

نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل مظفر نے بتایا کہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے ٹاؤن کالا شاہ کاکو میں آرفن کئیر کمپلیکس تعمیر ہوگا جس کے لیے پہلی بار امریکا میں فنڈ ریزنگ شروع کی ہے، اس ضمن میں پہلا ایونٹ 24 جنوری کو نیوجرسی کے رائل البرٹ پیلس میں منعقد ہوگا اور اس کے بعد امریکا کے دیگر شہروں میں فنڈ ریزنگ کی جائے گی۔ اس موقع پر مقصود قادری بھی موجود تھے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آرفن کئیر کمپلیکس میں 1 ہزار بچوں کی گنجائش ہوگی ، جس میں پانچ سو لڑکے اور پانچ لڑکیاں رہ سکیں گی تاہم ان کی رہائش سمیت تمام انتظامات علیحدہ علیحدہ ہوں گے۔ اس موقع پر نجم نے پروجیکٹ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یتیم خانے کی تعمیر کے لیے نہ صرف زمین خریدلی گئی ہے بلکہ اس پر تعمیراتی کام کا بھی آغاز ہوگیا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ دو سال میں یہ منصوبہ مکمل کرلیا جائے۔ مقررین کا کہنا تھا فنڈ ریزنگ گالا ڈنر میں نوجوان نسل کی بھرپور شمولیت شامل رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.