vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: “سٹی آف یس فار ہاؤسنگ آپرچونٹی” کا 1 سال مکمل

0

نیویارک میں میئر ایرک ایڈمز اور سٹی پلاننگ کے ڈائریکٹر ڈین گیروڈنک نے “سٹی آف یس فار ہاؤسنگ آپرچونٹی” کے ایک سال مکمل ہونے پر اس کے تاریخی اثرات کا جائزہ پیش کیا۔

نیویارک میئر آفس کے مطابق منظوری کے بعد شہر بھر میں نئے گھروں کی اجازت ناموں میں تقریباً 23 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ نئے ہائی ڈینسٹی زونز کے تحت قریب 10 ہزار اضافی گھروں کی راہ ہموار ہوئی ہے۔پہلے سال میں “یونیورسل افورڈیبلٹی پریفرنس” کے ذریعے تقریباً 900 سستے گھروں کی تعمیر ممکن ہوئی، جبکہ مڈ ٹاؤن ساؤتھ میں R11 اور R12 زونز نے 9,500 نئے گھروں کی بنیاد رکھی، جن میں 2,800 مستقل طور پر سستے یونٹس شامل ہیں۔ اسی طرح کم پارکنگ تقاضوں اور زیر استعمال نہ آنے والی عمارتوں کو رہائشی استعمال میں لانے کے نئے اصولوں نے مزید ہزاروں گھروں کا راستہ کھول دیا ہے۔دفاتر کو گھروں میں بدلنے کے منصوبوں میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 12 ہزار سے زائد نئے گھروں کا پائپ لائن بن چکا ہے جن میں 3 ہزار مستقل افورڈیبل یونٹس شامل ہیں۔ لینڈ مارک عمارتوں کے ترقیاتی حقوق دینے کے عمل نے بھی تیزی پکڑی ہے اور ایک سال میں 400,000 مربع فٹ سے زائد نئی تعمیر کی منظوری کے لیے درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔ایڈمز انتظامیہ نے پانچ بڑے نیبرہُڈ پلانز اور ریکارڈ افورڈیبل ہاؤسنگ پیداوار کے ساتھ خود کو شہر کی تاریخ کی سب سے زیادہ پرو ہاؤسنگ انتظامیہ ثابت کیا ہے۔ اب تک 86 ہزار سے زائد افورڈیبل گھروں کی تعمیر مکمل یا جاری ہے جبکہ شہر بھر میں ADU یونٹس، شیئرڈ ہاؤسنگ، ٹرانزٹ کے قریب تعمیر اور کم قیمت ترقیاتی ماڈلز کے ذریعے رہائش کے بحران سے نمٹنے کے لیے بڑے فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ماہرین اور ہاؤسنگ اداروں نے “سٹی آف یس” کو نیویارک کے رہائشی بحران میں حقیقی تبدیلی کا نکتۂ آغاز قرار دیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات آنے والے برسوں میں شہر کو زیادہ قابل رہائش، منصفانہ اور خاندان دوست بنانے میں مدد دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.