vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا کا مزید 30 ممالک پر سفری پابندیاں نافذ کرنے پر غور

0

امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکریٹری کرسٹی نوم نے کہا ہے کہ امریکا اپنے سفری پابندی پروگرام میں مزید 30 سے زائد ممالک کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

خبر رساں ادارے دی گارجین کے مطابق پابندی والے ممالک کی تعداد 36 تک پہنچ سکتی ہے۔ نوم نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ مختلف ممالک کا جائزہ لے رہی ہے اور مستقبل میں کئی ممالک کے شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مخصوص تعداد نہیں بتائیں گی لیکن فہرست 30 سے زیادہ ممالک تک جا سکتی ہے۔یہ پیش رفت اس فائرنگ کے واقعے کے بعد سامنے آئی جس میں 26 نومبر کو وائٹ ہاؤس کے قریب ایک نیشنل گارڈ اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔ حملہ آور 29 سالہ افغان شہری تھا جو 2021 میں امریکا آیا تھا اور اسے پناہ دی گئی تھی۔ حملہ آور پہلے سی آئی اے سمیت مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ کام کر چکا تھا۔ واقعے کے بعد افغان شہریوں کے نئے ویزے اور پناہ کی درخواستوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا، جبکہ صدر ٹرمپ نے ان 19 ممالک کی فہرست پر بھی دوبارہ غور شروع کر دیا جن پر پہلے ہی سفری پابندیاں نافذ ہیں۔کرسٹی نویم نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن نئے ممالک کو فہرست میں شامل کیا جائے گا، تاہم خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مجموعی تعداد 36 تک ہو سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ "تیسری دنیا کے ممالک” سے مہاجرین کی امریکا آمد کو مستقل طور پر روکنے کے امکان پر غور کر رہے ہیں، اگرچہ انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔نئے اقدامات کے تحت امریکا میں امیگرنٹس، طلبہ، سیاح اور کاروباری مقصد کے لیے آنے والے مسافروں پر بھی پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.