vosa.tv
Voice of South Asia!

سابق میمفس پولیس افسر کو اغوا اور قتل پر 38 سال قید

0

امریکہ کے شہر میمفس میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سابق افسر پیٹرِک جی فرگوسن کو شہری حقوق کی خلاف ورزی، اسلحہ رکھنے، اغوا اور شواہد مٹانے کے الزامات پر 38 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

یہ مقدمہ اُس شخص کے قتل سے متعلق ہے جس کی شناخت عدالتی دستاویزات میں صرف حروفِ مخفف R.H. کے طور پر کی گئی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم نے پولیس افسر کے طور پر اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے منصوبہ بندی کے ساتھ یہ قتل کیا۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق فرگوسن نے 5 جنوری 2021 کو ڈیوٹی کے دوران R.H. کو اغوا کیا اور اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ بعد ازاں اس نے اپنے شریک ملزم جوشوا ایم راجرز کے ساتھ مل کر لاش کو میمفس کے وولف ریور میں پھینک کر شواہد مٹانے کی کوشش کی۔ دونوں ملزمان نے وہ گاڑی بھی اسکریپ میٹل کمپنی کو فروخت کر دی جس میں لاش منتقل کی گئی تھی تاکہ مزید ثبوت ضائع ہو جائیں۔جوشوا راجرز نے 8 مئی کو شواہد چھپانے سے متعلق الزامات قبول کر لیے تھے اور اسے 17 دسمبر کو سزا سنائی جائے گی۔ اس کیس کی تحقیقات ایف آئی بی نیشوِل فیلڈ آفس اور میمفس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر کیں، جبکہ مقدمہ کی پیروی امریکی اٹارنی کے دفتر اور محکمہ انصاف کی سول رائٹس ڈویژن کے وکلا نے کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.