شکاگو: امریکی شہر شکاگو اور اطراف کے علاقوں میں شدید برف باری اور منجمد ہواؤں کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر متاثر ہو گیا ہے۔ درجہ حرارت منفی 20 ڈگری تک گر گیا اور دھند و سموگ کی وجہ سے دیکھنے میں مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔
برف باری کی وجہ سے سڑکیں، مکانات اور گاڑیاں دھنس گئی ہیں، جس کے باعث شہری اپنی املاک کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ متعدد کاریں ٹکرا گئیں اور دیگر سڑک حادثات بھی ہوئے، تاہم کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ محکمہ موسمیات نے چھ کروڑ سے زائد شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور سڑکوں سے برف پگھلانے کے لیے نمک کا استعمال کیا جا رہا ہے۔شدید برف باری کے باعث شکاگو اور مضافاتی علاقوں میں پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ O’Hare اور Midway ہوائی اڈوں پر 1,400 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ شکاگو کے کچھ مضافاتی علاقوں میں برف کی مقدار 11 انچ تک ریکارڈ کی گئی، جبکہ اوہارے ایئرپورٹ پر نومبر کے اب تک کے برفانی ترین دن کا ریکارڈ قائم ہوا اور مجموعی طور پر شہر میں 12 انچ برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کے مطابق بدھ سے نئے برف باری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جس سے شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔