حبیب بینک کا گیمز شو، پاکستانی ورکرز میں زر مبادلہ آگاہی
ریاض: سعودی عرب میں حبیب بینک کی جانب سے مختلف لیبرز کیمپ میں گیمز شوز اور میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں پاکستانی ورکرز نے شرکت کی۔
اس موقع پر ورکرز نے گیمز میں بھرپور حصہ لیا اور میوزیکل پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے جبکہ ڈھیروں انعامات بھی جیتے گئے۔تقریب کے دوران ورکرز کو بینکنگ سسٹم کے ذریعے ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تاکہ زر مبادلہ کے ذریعے پاکستانی معیشت کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جا سکے۔ حبیب بنک کے عہدیداروں نے بتایا کہ سعودی عرب میں 28 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے ورکرز پر زور دیا کہ وہ ہنڈی سے گریز کرتے ہوئے بینکنگ چینلز کے ذریعے ترسیلات زر بھیجیں اور پاکستان سے محبت کا عملی اظہار کریں۔