vosa.tv
Voice of South Asia!

آئی سی ای آپریشنز کے خلاف احتجاج؛ متعدد گرفتاریاں

0

مین ہیٹن کے چائنہ ٹاؤن میں اینٹی آئی سی ای (U.S. Immigration and Customs Enforcement) مظاہرے کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق احتجاج دوپہر کے وقت اس وقت شروع ہوا جب مظاہرین 209 سینٹر اسٹریٹ کے باہر جمع ہوئے اور سڑکیں، داخلی راستے اور ایگزٹ بلاک کر دیے۔ گزشتہ چند ہفتوں سے اس علاقے میں وفاقی قانون نافذ کرنے والے اہلکار سرگرم ہیں، اور کینال اسٹریٹ پر آئی سی ای کے کم از کم دو بڑے چھاپے رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ہفتہ کی دوپہر مظاہرین ایک ایسے گیراج کے باہر پہنچے جو مبینہ طور پر حکام استعمال کرتے ہیں، جہاں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر 15 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے فوراً بعد شروع ہوا اور متعدد انتباہات کے باوجود مظاہرین منتشر نہ ہوئے، جبکہ کچھ نے ملبہ پھینکا، جس کے بعد گرفتاریاں کی گئیں۔ مقامی رہائشیوں کے  مطابق “پورا علاقہ پولیس اور مظاہرین سے بھرا ہوا تھا، صورتحال بہت خطرناک لگ رہی تھی۔”نیویارک امیگریشن کولیشن نے ان گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔ تنظیم کے صدر مراد عوادہ نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق کچھ ایسے شہری بھی گرفتار کیے گئے جو احتجاج کا حصہ نہیں تھے۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے تصدیق کی کہ مظاہرین سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد جمع ہوئے تھے اور اپنے بیان میں کہا کہ آئی سی ای اہلکاروں کی نقل و حرکت ظاہر کرنے سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ماہ کینال اسٹریٹ پر ہونے والی بڑی آئی سی ای کارروائیوں کے بعد مزید چھاپوں کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.