vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں پناہ کی تمام درخواستیں روکنے کا حکم

0

امریکی حکومت نے وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد تمام پناہ گزین درخواستوں پر فیصلے فوری طور پر روک دیے ہیں اور افغان پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا اجرا بھی معطل کر دیا ہے۔

 یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب 20 سالہ سارہ بیک اسٹرم جان کی بازی ہار گئیں، جبکہ 24 سالہ اسٹاف سارجنٹ اینڈریو وولف تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دونوں اہلکار شہر میں صدر ٹرمپ کی جرائم کے خلاف تعیناتی مشن کے تحت ڈیوٹی پر تھے۔تحقیقات جاری ہیں اور 29 سالہ افغان شہری رحمٰن اللہ لکن وال پر فرسٹ ڈگری قتل سمیت سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ امریکی اٹارنی جینین پیرو کے مطابق مزید دفعات بھی شامل کی جائیں گی۔ حکام کے مطابق لکن وال نے افغانستان میں سی آئی اے کے ساتھ کام کیا تھا، وہ 2021 میں ’’آپریشن الائز ویلکم‘‘ کے تحت امریکا آیا، پناہ کی درخواست بائیڈن دور میں دی اور منظوری رواں سال ٹرمپ کے دور میں ہوئی۔اس واقعے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے قانونی امیگریشن کو مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے اور بتایا کہ کچھ ممالک سے داخلے عارضی طور پر روکے جائیں گے جبکہ امریکا میں مقیم افغانوں اور دیگر قانونی تارکینِ وطن کی مکمل نظرِ ثانی کی جائے گی۔ یو ایس سی آئی ایس کے ڈائریکٹر جوزف ایڈلو کے مطابق پناہ کے تمام فیصلے اس وقت تک معطل رہیں گے جب تک ’’ہر فرد کی زیادہ سے زیادہ سخت جانچ‘‘ ممکن نہ ہو جائے۔ محکمہ خارجہ نے بھی افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والوں کے لیے تمام ویزوں کا اجرا روک دیا ہے۔دوسری جانب افغان باشندوں کی معاون تنظیموں نے اس اقدام کو ناانصافی قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.