vosa.tv
Voice of South Asia!

ہانگ کانگ میں خوفناک آگ، 94 جاں بحق

0

ہانگ کانگ کے تائی پو ڈسٹرکٹ میں واقع وانگ فوک کورٹ کے رہائشی ٹاورز میں بدھ کو لگنے والی ہولناک آگ جمعرات کو بھی بھڑکتی رہی، اموات کی تعداد بڑھ کر کم از کم 94 ہو گئی۔

یہ واقعہ شہر کی حالیہ تاریخ کی سب سے مہلک آتش زدگیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ فائر فائٹرز مسلسل دوسرے روز بھی دھوئیں سے بھرے اپارٹمنٹس میں پھنسے افراد کی تلاش میں مصروف رہے، جبکہ متعدد کھڑکیوں سے اب بھی دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔حکام کے مطابق سات ٹاورز پر مشتمل اس رہائشی کمپلیکس میں ہزاروں مکین مقیم تھے، اور آگ حد سے زیادہ تیزی سے پھیلی۔ فائر سروسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرک آرم اسٹرونگ چان نے بتایا کہ فائر فائٹرز کو اوپر سے گرتی ہوئی ملبے کی چادروں، اندھیرے اور شدید گرمی کے باعث اندر داخل ہونے میں مشکلات پیش آئیں۔ واقعے میں 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں 11 فائر فائٹرز بھی شامل ہیں جبکہ تقریباً 900 افراد کو رات بھر عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا۔ ہانگ کانگ کے سربراہ جان لی کے مطابق جمعرات کی صبح 279 افراد سے رابطہ منقطع ہو چکا تھا، تاہم حکام نے لاپتہ افراد کی تازہ تعداد جاری نہیں کی۔ پولیس نے آگ سے متعلق غفلت کے شبہ میں ایک تعمیراتی کمپنی کے تین ذمہ داران دو ڈائریکٹر اور ایک انجینیئرنگ کنسلٹنٹکو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ آٹھ ٹاورز پر مشتمل اس رہائشی اسکیم میں بڑی مرمت کا کام جاری تھا، اور تمام عمارتیں بانس کے اسکیفولڈنگ سے ڈھکی ہوئی تھیں۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تعمیراتی مقامات پر دھات کے اسکیفولڈنگ کی طرف مکمل منتقلی پر فوری غور کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، بڑے پیمانے پر جاری تمام مرمتی منصوبوں کی ہنگامی بنیادوں پر جانچ کی جائے گی تاکہ حفاظتی معیارات کی خلاف ورزی کا پتہ لگایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.