vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں تھینکس گیونگ ڈنر، ممدانی کی خصوصی شرکت

0

نیویارک کے علاقے ہارلم میں نیشنل ایکشن نیٹ ورک کی جانب سے سالانہ تھینکس گیونگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جہاں ظہران ممدانی سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

 145ویں اسٹریٹ پر نصف بلاک تک لائنیں دیکھی گئیں اور رضاکاروں نے مہمانوں کو گرم کھانے پیش کیے۔تقریب کے میزبان ریورنڈ ایل شارپٹن کے ساتھ ریاستی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز، معروف فلم ساز اسپائیک لی اور نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی بھی شریک ہوئے۔ ہایلم کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ بے گھر افراد اور بزرگ شہریوں کے لیے یہ امید اور یکجہتی کا اہم ذریعہ ہے۔شرکاء نے بتایا کہ وہ ہر سال یہاں آتے ہیں کیونکہ انہیں نئی کہانیاں سننے اور لوگوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے، جو انہیں روحانی طور پر مضبوط بناتا ہے۔ نیویارک میں بدھ کی رات رضاکاروں نے ٹرکی بانٹیں اور جمعرات کو سینکڑوں کھانے پیش کیے۔ رضاکاروں کا کہنا تھا کہ ذہنی اور جسمانی طور پر اس طرح کے اجتماعات لوگوں کے لیے بے حد ضروری ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ممدانی نے کہا کہ مشکلات میں گھرے نیویارکرز کے لیے وہ امید بحال کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال جب شہر تھینکس گیونگ منائیں گے تو شہریوں کے لیے قدرے آسان ہوگی کیونکہ وہ سال بھر نیویارک کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.