vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ میں پاکستان انویسٹر فورم کی تقریب، معاشی تعاون پر اتفاق

0

سعودی عرب کے شہر جدہ میں انجینئر سجاد خان کی جانب سے پاکستان انویسٹر فورم کے اعزاز میں ایک پروقار اور منظم تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں کاروباری، سماجی اور فلاحی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 اس تقریب کا بنیادی مقصد کمیونٹی میں اتحاد، معاشی تعاون اور مستقبل کے مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت تھا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض رانا زوہیب نے انجام دیے۔ چوہدری عنصر محمود نے، اپنے بزرگوں کی نمائندگی کرتے ہوئے، پاکستانی کمیونٹی کی متحد روایت کو سراہا اور کہا کہ انویسٹر فورم اس اتحاد کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ مہر عبدالخالق لک نے اپنے خطاب میں بتایا کہ فورم جلد بلڈنگ کنسٹرکشن، اسکولز، ہسپتالوں اور دانوب پانڈا کی طرز کے بڑے تجارتی منصوبوں پر مل کر کام کرے گا، جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے قونصلیٹ، کمیونٹی اور فورم کے لیگل ایڈوائزر چوہدری افتخار چیمہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔چوہدری شہباز حسین نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کا یہ خوبصورت گلدستہ ہمیشہ متحد رہے گا اور مشترکہ کوششیں پاکستان کی ترقی میں معاون ثابت ہوں گی۔ ملک منظور حسین اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ انویسٹر فورم نہ صرف کاروباری افراد کو جوڑ رہا ہے بلکہ پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان معاشی تعاون کو نئی سمت دے رہا ہے۔ انہوں نے شفافیت، اعتماد اور اجتماعی کوششوں کو کامیابی کی بنیاد قرار دیا۔تقریب کے میزبان انجینئر سجاد خان نے کہا کہ فورم کا مقصد کاروباری شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ کمیونٹی کی معاشی مضبوطی، نوجوانوں کے لیے روزگار اور نئے مواقع پیدا کیے جاسکیں۔ تقریب میں چوہدری شہزاد ہنجرا، سردار اقبال، چوہدری امجد گجر، چوہدری مبشر افضل چیمہ، چوہدری اظہر وڑائچ، رفاقت چیمہ، جمشید جمی، چوہدری اکرم گجر، سردار وقاص، سردار اشفاق، چوہدری افتخار چیمہ، بلال گھمن، چوہدری عباس اور ملک محسن سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.