vosa.tv
Voice of South Asia!

نئے یو این چیف کے انتخاب کے لیے رکن ممالک سے نامزدگیاں طلب

0

 اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر اینالینا بیئربوک نے سیکریٹری جنرل کے اگلے انتخاب اور تقرری کے باضابطہ عمل کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

 اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 80ویں نشست کی صدر اینالینا بیئربوک نے پریس کانفرنس میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی ایکشن پلان، خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن سمیت مختلف مسائل پر بات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ سلامتی کونسل کے موجودہ صدر سفیر مائیکل عمران کانواور اور انہوں نے بطور صدرِ جنرل اسمبلی مشترکہ خط پر دستخط کر دیے ہیں، جس سے یہ انتخابی عمل باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ خط میں انتخابی عمل میں بہتری، جنرل اسمبلی کے کام کی تازہ ترین ’’ریوائیٹلائزیشن‘‘ قرارداد کی شقوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں خواتین امیدواروں کی نامزدگی پر زور، علاقائی تنوع کی اہمیت، انتخابی مہم کی شفافیت اور امیدواروں کے دستبردار ہونے سے متعلق ضابطے شامل ہیں۔صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اگلے سیکریٹری جنرل کا انتخاب اقوامِ متحدہ کے لیے ایک فیصلہ کن لمحے پر ہو رہا ہے۔ یہ انتخاب اس بات کا طاقتور پیغام دے گا کہ ہم بطور اقوامِ متحدہ کون ہیں اور کیا واقعی دنیا کے تمام لوگوں کی خدمت کرتے ہیں، جن میں دنیا کی نصف آبادی خواتین اور بچیوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے بتایا کہ 5 ستمبر 2025 کو جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی، جو آرٹیکل 97 کے مطابق سیکریٹری جنرل کے انتخابی طریقہ کار کا تعین کرتی ہے اور اس عمل میں کئی اصلاحات متعارف کراتی ہے۔ قرارداد کے مطابق امیدواروں کو کسی رکن ملک یا رکن ممالک کے گروپ کی جانب سے نامزد کیا جائے گا اور انہیں اپنا ویژن بیان، تعارف اور انتخابی مہم کی مالی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.