vosa.tv
Voice of South Asia!

کوئنز میں پہلا ہولوکاسٹ میموریل، ایڈمز کا بڑا اعلان

0

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور کوئنز بورو پریزیڈنٹ ڈونون رچرڈز نے کوئنز ہولوکاسٹ میموریل کے قیام کا اعلان کیا ہے، جو ہولوکاسٹ کے دوران قتل کیے گئے چھ ملین یہودیوں اور اُن ہزاروں زندہ بچ جانے والے افراد کی یاد میں تعمیر کیا جائے گا۔

یہ میموریل کوئنز بورو ہال کے احاطے میں قائم کیا جائے گا اور اسے مستقل یادگاری مقام، تعلیمی جگہ اور ہم آہنگی کی علامت کے طور پر تیار کیا جائے گا۔شہرِ نیویارک اور کوئنز بورو پریزیڈنٹ کے دفتر نے مشترکہ طور پر اس منصوبے کے لیے 3 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔ منصوبے کی نگرانی DCAS کرے گا، جبکہ یادگاری باغ اور فن پارے کی ڈیزائننگ ’’پرسنٹ فار آرٹ‘‘ پروگرام کے ذریعے آرٹسٹوں، مؤرخین اور ہولوکاسٹ بچ جانے والے افراد کی مشاورت سے مکمل کی جائے گی۔ میئر ایڈمز نے کہا کہ ’’صرف ’کبھی دوبارہ نہیں‘ کہنا کافی نہیں، ہمیں اسے عمل سے ثابت بھی کرنا ہے۔میئر کے دفتر سے موصولہ بیان میں کہا گیا کہ یہ میموریل بڑھتی ہوئی یہود دشمنی اور نفرت انگیزی کے خلاف مضبوط پیغام ثابت ہوگا۔یہ میموریل نہ صرف ہولوکاسٹ کے شہدا اور سروائیورز کو خراجِ عقیدت پیش کرے گا بلکہ طلبہ، خاندانوں اور کمیونٹیز کے لیے ایک ایسا مقام فراہم کرے گا جہاں نفرت، تعصب اور تاریخی واقعات کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیا جا سکے۔ مختلف ریاستی و مقامی رہنماؤں نے یادگاری باغ کو مستقبل کی نسلوں کے لیے ’’زندہ کلاس روم‘‘ قرار دیا ہے جو اس بات کی یاد دہانی کرائے گا کہ تاریخ کے ایسے المیے دوبارہ جنم نہ لیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.