vosa.tv
Voice of South Asia!

 ٹرمپ فورس کی کارروائیاں، ممفس جیل و عدالتیں دباؤ میں

0

امریکہ کے شہر ممفس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر قائم کرائم فائٹنگ ٹاسک فورس کی بڑے پیمانے پر کارروائیوں نے عدالتوں اور جیلوں میں دباؤ بڑھادیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ستمبر کے آخر سے اب تک وفاقی، ریاستی اور مقامی ایجنسیوں نے 2,800 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ 28 ہزار سے زیادہ ٹریفک چالان جاری کیے گئے ہیں۔ گرفتاریوں کی اس لہر نے عدالتوں اور جیل کو مزید مشکل صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔ٹاسک فورس میں نیشنل گارڈ کے اہلکار بھی شامل ہیں، جسے سیاسی حمایت تو حاصل ہے لیکن اسے اقلیتی آبادی کو ہدف بنانے کے الزامات کا سامنا ہے۔ مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں ہسپانوی اور سیاہ فام شہری خوف کے باعث معمولاتِ زندگی محدود کر چکے ہیں۔ عدالتوں میں بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ضمانت کی سماعتوں میں تاخیر ہو رہی ہے اور جیل میں صورتحال اس قدر خراب ہے کہ قیدی کرسیوں پر سونے پر مجبور ہیں۔ جیل حکام کے مطابق گنجائش 2,400 کی ہے، مگر موجودہ آبادی 3,195 سے تجاوز کر چکی ہے۔شیلپی کاؤنٹی کے حکام نے صورتحال کو سنبھالنے کے لیے مزید ججوں کی درخواست کی ہے جبکہ ہفتہ وار اور رات کے اوقات میں بھی عدالتیں کھولنے جیسے اقدامات پر بھی غور جاری ہے۔ جیل میں بھیڑ کے باعث 250 کے قریب قیدیوں کو دیگر سہولیات میں منتقل کرنا پڑا ہے، جس سے اخراجات بڑھ گئے ہیں اور ملاقاتوں میں دشواریاں پیدا ہوئی ہیں۔ چیف جیلر نے خوراک، بستر اور عملے کی کمی پوری کرنے کے لیے کم از کم 1.5 ملین ڈالر کی ہنگامی فنڈنگ مانگی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.