جدہ میں پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام قونصلیٹ جنرل میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
فری میڈیکل کیمپ ڈائریکٹر محمد عبدالستار یونس کے مطابق سوسائٹی اپنا باقاعدہ پندرہ روزہ مفت کیمپ نمبر 435 جمعہ 28 نومبر 2025 کو کمیونٹی ہال میں سہ پہر 3 بجے سے لگائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سوسائٹی سعودی عرب کے مغربی صوبے میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور مخیر افراد کی جانب سے قائم ایک فعال سماجی و فلاحی تنظیم ہے جو مسلسل کمیونٹی کی خدمت میں مصروف ہے۔انھوں نے بتایا کہ کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مرض کی تشخیص کرے گی، جبکہ ضرورت مند افراد کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ بلڈ شوگر، بلڈ پریشر، الٹراساؤنڈ اور ای سی جی کے ٹیسٹ بھی ڈاکٹروں کی مشاورت سے بالکل مفت کیے جائیں گے تاکہ پاکستانی کمیونٹی کو ایک ہی جگہ پر جامع طبی سہولیات میسر ہوں۔پاکستانی کمیونٹی نے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ یہ کیمپ دیارِ غیر میں مقیم افراد کے لیے بڑی سہولت ثابت ہوگا۔