vosa.tv
Voice of South Asia!

 بولنگ بروک میں آرا جیولز کا پہلا امریکی اسٹور کھل گیا

0

الینوائے میں زیورات کے معتبر برانڈ آرا جیولز نے اپنے پہلے امریکی اسٹور کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، اور ساتھ ہی کمپنی نے شمالی امریکا میں اپنی توسیع کے ایک نئے مرحلے کا بھی آغاز کیا ہے۔

یہ اسٹور شکاگو لینڈ میں کامیاب تشہیری ایونٹس کے بعد امریکی مارکیٹ میں برانڈ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔ اسٹور میں سونے اور ہیرے کے بیش قیمت زیورات کا وہ امتزاج پیش کیا گیا ہے جو جدید امریکی ذوق اور جنوبی ایشیائی روایات دونوں کو یکجا کرتا ہے۔639 E. Boughton Rd. پر قائم 1000 مربع فٹ کا یہ کشادہ شوروم 2,000 سے زائد ڈیزائنوں کے ساتھ خریداروں کو ایک شاندار تجربہ فراہم کرتا ہے۔ کلیکشن میں روزمرہ کے جدید ڈیزائنوں سے لے کر خوبصورت دلہن سیٹس تک سب شامل ہیں۔ امریکہ کے تیزی سے ترقی کرتے شہروں میں شمار ہونے والا بولنگ بروک آرا جیولز کے لیے ایک قدرتی انتخاب ثابت ہوا، جہاں مختلف ثقافتی پس منظر رکھنے والی کمیونٹیز عمدہ اور اخلاقی طور پر حاصل کیے گئے زیورات میں گہری دل چسپی رکھتی ہیں۔افتتاحی تقریب میں میئر میری الیگزینڈر-باستا سمیت معزز مہمانوں اور متعدد صارفین نے شرکت کی۔ میئر نے برانڈ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آرا جیولز تقریباً 30 سال کا تجربہ رکھنے والا خاندانی کاروبار ہے، جو اپنی کاریگری، شفافیت اور اعلیٰ معیار کے باعث دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق بولنگ بروک کا 1000 مربع فٹ کا یہ شوروم کلاسک خوبصورتی اور جنوبی ایشیائی ورثے سے جڑے زیورات کی تلاش کرنے والوں کے لیے بہترین اضافہ ہے۔آرا جیولز کے نارتھ امریکا کے بزنس پارٹنر عادل صدیق نے کہا کہ امریکہ میں کمپنی کا سفر اب شروع ہوا ہے، اور شکاگو کے مضافاتی علاقے اس توسیع میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق برانڈ کا مقصد مختلف اور متحرک کمیونٹیز تک وہ اعتماد، ڈیزائن اور کاریگری پہنچانا ہے جس کی وجہ سے آرا جیولز انڈونیشیا سمیت متعدد مارکیٹس میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.