vosa.tv
Voice of South Asia!

 سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹروں کا بڑا فری میڈیکل کیمپ منعقد

0

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی ڈاکٹرز گروپ نے سفارت خانہ پاکستان کے تعاون سے سالانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

 کیمپ میں دو سو سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ایک ہزار سے زیادہ مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادوایات فراہم کیں۔ کیمپ میں آرتھوپیڈک، امراض چشم، ناک کان گلہ، امراض قلب، معدہ، جگر اور دیگر بیماریوں کے مریضوں کا تفصیلی چیک اپ کیا گیا، جبکہ ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر ماہرین نے خصوصی ورکشاپس بھی منعقد کیں۔سفیر پاکستان احمد فاروق نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے پاکستانی ڈاکٹرز گروپ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ کیمپ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک ہی جگہ تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ان کے مطابق اس طرح کی کاوشیں نہ صرف کمیونٹی کو سہولت دیتی ہیں بلکہ وطن کے وقار میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔پاکستانی ڈاکٹرز گروپ کے صدر ڈاکٹر شہزاد نے بتایا کہ پی ڈی جی آر 2008 سے مسلسل فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر رہا ہے، جس کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بہتر اور صحت مند زندگی گزار سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.