نیویارک:نعمان ملک کو صدمہ، دادی انتقال کرگئیں
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈیٹیکٹیو کے عہدے پر تعینات پاکستانی نژاد نعمان ملک کی دادی رضیہ بیگم رضائے الٰہی سےانتقال کرگئیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج ہفتہ بعد نمازِ ظہر برونکس میں واقع مسجدِ گلزارِ مدینہ میں ادا کی جائے گی جس کے بعد مرحومہ کا جسدِ خاکی تدفین کے لیے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔ نعمان ملک کی دادی کے انتقال پر مسلم آفیسرز سوسائٹی، پاکستانی امریکن لا انفورسمنٹ سوسائٹی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ کمیونٹی نے نعمان ملک کی دادی رضیہ بیگم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ہے۔