vosa.tv
Voice of South Asia!

سیاسی تلخی بھول کر ٹرمپ اور ممدانی ایک ایجنڈے پر متفق ہوگئے!

0

نیویارک سٹی کے نو منتخب میئر زوہران ممدانی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اوول آفس میں ہونے والی پہلی ملاقات میں کرائم، مہنگائی اور شہر کی رہائشی لاگت جیسے اہم مسائل پر بات چیت ہوئی۔

انتخابی مہم کے دوران ایک دوسرے پر سخت تنقید کے باوجود ملاقات غیر معمولی طور پر خوشگوار ماحول میں ہوئی، اور دونوں نے نیویارک کے مستقبل پر ’’مشترکہ مقصد‘‘ کی بات کی۔ممدانی نے گفتگو کے بعد کہا کہ ملاقات ’’بہت نتیجہ خیز‘‘ رہی اور اس کا محور نیویارک کے عوام کو ریلیف فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ کے ساتھ کرائے، اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور یوٹیلیٹی بلز جیسے معاملات پر تفصیل سے بات ہوئی۔ ممدانی نے کہا کہ محنت کش طبقہ پیچھے رہ گیا ہے اور اب وقت ہے کہ انہیں دوبارہ مرکزی سیاست میں جگہ دی جائے۔صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں ممدانی کو ’’ریشنیل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ نیویارک کو ایک ’’بہترین میئر‘‘ ملنے والا ہے۔ ٹرمپ نے ممدانی کے ماضی کے تنقیدی بیانات جن میں انہیں فاشزم سے منسلک کیا گیا تھا کو بھی نظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آ کر لوگ بدلتے ہیں، اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ ممدانی کچھ قدامت پسند حلقوں کو بھی حیران کر دیں گے۔ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا کہ ملاقات میں اختلافات کے بجائے مشترکہ اہداف پر بات ہوئی۔ جرائم، پبلک سیفٹی، اور شہر کی معاشی مشکلات پر دونوں کی یکساں تشویش سامنے آئی۔ ٹرمپ نے اس سوال پر کہ کیا وہ ممدانی کے دورِ حکومت میں نیویارک میں رہنا پسند کریں گے، جواب دیا کہ وہ ’’مکمل طور پر مطمئن‘‘ ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.