vosa.tv
Voice of South Asia!

 مڈٹاؤن پارکنگ گیراج دھماکہ، 2 زخمی

0

نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ایک پارکنگ گیراج میں ہونے والے دھماکے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔حکام کے مطابق ایک شخص شدید جبکہ ایک خاتون معمولی زخمی ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق  واقعہ جمعرات کی رات 9 بجے کے بعد مشرقی 53ویں اسٹریٹ پر پیش آیا، جو لیکسنگٹن اور تھرڈ ایونیو کے درمیان واقع ہے۔ایف ڈی این وائے کا کہنا ہے کہ دھماکہ ممکنہ طور پر جنریٹر کی خرابی کے باعث ہوا، جس کے نتیجے میں “بیک ڈرافٹ” پیدا ہوئی اور اسٹیل وینٹ کور زور دار قوت سے سڑک کے پار جا پہنچا۔ ڈپٹی چیف جوزف ابامونٹے کے مطابق دھماکہ اتنی اچانک ہوا کہ راہگیروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ عینی شاہدین نے بھی بتایا کہ واقعہ لمحوں میں پیش آیا اور لوگ بچ نہیں سکے۔دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک خاتون کو معمولی چوٹوں کے بعد طبی امداد دی گئی جبکہ دوسرے زخمی کی حالت تشویشناک مگر مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیسمنٹ میں لگے ایمرجنسی ڈیزل جنریٹر کے سسٹم میں جمع شدہ دھواں یا سوٹ نے آگ پکڑی، جس سے وینٹ پائپ پھٹ گیا۔ایف ڈی این وائے نے تقریباً 9:30 بجے صورتِ حال کو کنٹرول میں قرار دے دیا۔ فائر مارشلز واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں، جس میں اس بات کا جائزہ بھی شامل ہے کہ آیا جنریٹر محفوظ طریقے سے چلایا جا رہا تھا یا نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.