vosa.tv
Voice of South Asia!

پاسوو کی 6 سال میں 300 سے زائد فوڈ پینٹری، تھینکس گیونگ پر ٹرکی تقسیم

0

 نیویارک میں پاکستانی امریکن اسکلڈ وومن آرگنائزیشن نے اپنی ہفتہ وار فوڈ پینٹری کے چھ سال مکمل کرلیے۔ اس بار فوڈ پینٹری میں تھینکس گیونگ ڈے کی مناسبت سے حلال ٹرکی بھی تقسیم کی گئی۔

 بروکلین میں پاکستانی نژاد خواتین پر مشتمل سماجی تنظیم پاسوو نے ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے لیے ڈٹمس ایونیو پر اپنی ہفتہ وار فوڈ پینٹری سجائی۔ تھینکس گیونگ کی خوشی میں روزمرہ کی ضروری اشیا کے ساتھ ٹرکی بھی تقسیم کی گئی۔ میئر آفس میں مسلم لائژن عطیہ شہناز اور پاسوو کی صدر شاہین کھوکھر کا کہنا تھا کہ فوڈ اسٹیمپ کی بندش اور مہنگائی میں کم آمدن طبقے کی زندگی بہت مشکل ہوگئی ہے، حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اس بحران پر توجہ دے۔فوڈ پینٹری شروع ہونے سے قبل ہی ضرورت مند افراد، جن میں خواتین و مرد دونوں شامل تھے، پاسوو کے دفتر کے باہر قطار کی شکل میں جمع ہوگئے۔ مختلف امریکی آفیشلز، کونسل وومن فرح لوئس، ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس سے نینسی لولو سمیت پاکستانی قونصل خانے کے عملے نے بھی شرکت کی اور سامان تقسیم کیا۔فوڈ پینٹری سے سفید پوش افراد کی کثیر تعداد مستفید ہوئی۔ مقررین نے پاکستانی امریکن اسکلڈ وومن آرگنائزیشن کی سماجی سرگرمیوں کو سراہا۔سماجی سرگرمی میں پاسوو کی ٹیم اراکین اور والنٹیئرز نے بھرپور حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت مندوں کی مدد کرنے سے جو خوشی ملتی ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں۔پاکستانی امریکن اسکلڈ وومن آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ وہ بلا تفریق رنگ و نسل کے انسانی خدمت کا اپنا یہ سفر یونہی جاری رکھے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.