نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے نومبر 2025 فنانشل پلان اپ ڈیٹ جاری کر دیا، جس کے تحت شہر کا مالی سال 2026 کا بجٹ بڑھ کر 118.2 ارب ڈالر ہوگیا۔
نئے منصوبے کا مقصد شہر کو مزید محفوظ، سستا اور قابلِ رہائش بنانا ہے۔ اس بجٹ میں 5 ہزار اضافی پولیس افسران کی مرحلہ وار بھرتی، ہاؤسنگ واؤچرز کے لیے 400 ملین ڈالر، بےگھر افراد کے لیے اضافی سہولتیں اور بزرگ شہریوں کے لیے کیئر گیور پروگرام کا بڑا اضافہ شامل ہے۔ایڈمز نے کہا کہ مضبوط معاشی نظم و ضبط کے ساتھ یہ بجٹ ورکر کلاس خاندانوں کو ریلیف دیتا ہے۔ پولیس فورس کی توسیع کے ساتھ برانکس ہب میں زندگی و صحت سے متعلق مسائل کے حل کے لیے 22.7 ملین ڈالر رکھے گئے ہیں، جب کہ اسپیشل کیمرا انفورسمنٹ، لیجنیرز بیماری کی نگرانی، B-HEARD پروگرام کی منتقلی اور NYPD کی 1,000 فرسودہ گاڑیوں کی تبدیلی جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔کرایہ داروں اور کمزور گھرانوں کیلئے سب سے بڑی سرمایہ کاری CityFHEPS واؤچرز کی مد میں ہے، جس کے ذریعے 60 ہزار خاندانوں کو گھر برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ بےگھر افراد کے شیلٹر سسٹم کے لیے 150 ملین ڈالر، جبکہ فوسٹر کیئر اکے بڑھتے اخراجات کیلئے اضافی فنڈ رکھے گئے ہیں۔ بوڑھے شہریوں کے لیے ٹرانسپورٹ، کیس مینجمنٹ اور ایجنگ کنیکٹ میں بھی مزید توسیع کی جارہی ہے۔بچوں اور نوجوانوں کے لیے 350,000 کروم بکس، آفٹر اسکول فار آل پروگرام، اور انتخابی عمل کے انتظامات کے لیے 35 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ شہر کے ٹی وی اور ریڈیو نیٹ ورکس کو وفاقی گرانٹ ختم ہونے کے بعد 2.4 ملین ڈالر سے سہارا دیا جائے گا۔ نیٹیو امریکن آرٹ فنڈ، صفائی، فرینکفورٹ فیری سروس اور دیگر کمیونٹی پروگرام بھی فنڈنگ میں شامل ہیں۔انتظامیہ کے مطابق مضبوط ٹیکس آمدن اور 528 ملین ڈالر کی بچت نے بجٹ خسارے کو مستحکم رکھا ہے۔ ایڈمز نے کہا کہ یہ منصوبہ ثابت کرتا ہے کہ شہر کام کرنے والے خاندانوں کے لیے بہتر سے بہتر مواقع فراہم کرنے کی راہ پر گامزن ہے، جس میں ٹیکس ریلیف، پبلک اسپیس اپ گریڈ اور ابتدائی تعلیم کی توسیع جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔