فیڈرل گورنمنٹ کا شٹ ڈاؤن ، پیک یوایس اےکی امدادی سرگرمیاں
امریکا میں وفاقی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے بعد فوڈ اسٹیمپ بند ہونے سے کم آمدن طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی آف یو ایس اے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے میدان میں آگئی اور فوڈ پینٹری کا آغاز کردیا۔
فیڈرل گورنمنٹ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے بعد عوام کی مشکلات میں کمی لانے کے لئے پاکستان امریکن کمیونٹی آف یو ایس نے نیویارک میں ہیمسٹیڈ کے علاقے یونین ڈیل میں فوڈ پینٹری کا اہتمام کیا۔ مالی مشکلات کے شکار گھرانوں کی کثیر تعداد فوڈ پینٹری سے مستفید ہونے پہنچی۔ پیک یو ایس اے کی ٹیم نے ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء بلا تفریق رنگ و نسل کے تقسیم کیں۔کمیونٹی رہنماء ہمایوں شبیر نے واضح کیا کہ ہماری تنظیم کا مقصدلوگوں کی مشکلات دور کرنا ہے، چاہتے ہیں کہ سب اسی طرح انسانیت کی خدمت کرتے رہیں۔سامان کی تقسیم میں نظم و ضبط اور ضرورت مندوں کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا گیاپیک یو ایس اے کے سیکریٹری جنرل عاصم ملک کا کہنا تھا کہ وہ روز مرہ کے استعمال کی ضروری اشیاء کے ساتھ ساتھ تیار کھانا بھی فراہم کررہے ہیں۔ تنظیم کے سینیئر وائس پریذیڈنٹ سلمان شیخ اور وائس پریذیڈنٹ مدیحہ مصطفی بھی پیش پیش رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوڈ پینٹری ہر ضرورت مند کے لیے ہے۔ ہر صاحب ثروت کو چاہیے کہ وہ اس مشکل وقت میں مشکلات میں گھرے خاندانوں کی مدد کریں۔شرکا نے ایسی فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان امریکن کمیونٹی آف یو ایس اے کی فوڈ پینٹری میں امریکن آفیشل کیٹ مری ، ناسا کاؤنٹی میں ایشین امریکن افئیرز کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر عون نقوی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔ اس موقع پر کیٹ مری نے پاکستان امریکن کمیونٹی آف یو ایس اے کو تعریفی سند بھی پیش کی