vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں کرکٹ کے نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

0

سعودی عرب میں الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں نے کہا ہے کہ کرکٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق ترقی دینے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان کا عزم ہے کہ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں 30 کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور نئی ایگزیکٹو باڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر معاذ منیر اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ وہ سعودی کرکٹ فیڈریشن کی رہنمائی میں نئے کرکٹ گراؤنڈز، کرکٹ اکیڈمیز اور فٹنس سینٹرز کے قیام کے لیے کام کریں گے، تاکہ کھلاڑیوں کو ایسا ماحول فراہم کیا جا سکے جو انہیں عالمی معیار کے مطابق کھیلنے میں مدد دے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کے کھلاڑی پہلے ہی یہاں کرکٹ کھیل رہے ہیں، وہیں سعودی نوجوانوں کو اس کھیل کی جانب راغب کر کے کرکٹ کو مزید فروغ دیا جائے گا، تاکہ مملکت میں کرکٹ کا دائرہ وسیع ہو اور مقامی ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.