vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ آئیں، امریکیوں کو ٹرین کریں، واپس جائیں

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے H-1B ویزا کے حوالے سے نئی پالیسی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی ماہرین کو عارضی طور پر امریکہ بلایا جائے، امریکیوں کو تربیت دی جائے اور پھر وطن واپس بھیج دیا جائے۔

ٹرمپ کے اس نئے بیان نے ٹیک سیکٹر میں موجود غیر ملکی پروفیشنلز، خصوصاً بھارتی آئی ٹی ماہرین میں تشویش پیدا کر دی ہے، جو طویل عرصے سے امریکی کمپنیوں میں کام کر رہے ہیں۔ٹرمپ کی تجویز میں کہا گیا ہے کہ H-1B ویزا کا مقصد یہ ہوگا کہ غیر ملکی ورکرز آ کر امریکی ورک فورس کی مہارت میں اضافہ کریں، بجائے اس کے کہ وہ مستقل طور پر امریکی ملازمتیں سنبھالیں۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی کمپنیاں غیر ملکی ماہرین پر انحصار ختم کریں اور مقامی نوجوانوں کو ہنر سکھا کر انہیں آگے لائیں۔ٹیک کمپنیوں اور امیگریشن ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ اگر یہ پالیسی نافذ ہو گئی تو امریکی صنعتوں میں پہلے سے جاری اسکل گیپ مزید بڑھے گا اور ہزاروں غیر ملکی ورکرز کا مستقبل متاثر ہو سکتا ہے۔ ناقدین نے خبردار کیا کہ امریکہ کی ٹیک انڈسٹری کی کامیابی کا بڑا سہارا ہی عالمی ٹیلنٹ ہے، جسے محدود کرنا معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔امیگریشن پالیسی کے اس مجوزہ ماڈل نے H-1B ویزا ہولڈرز میں غیر یقینی بڑھا دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں ٹرمپ کی حتمی پالیسی واضح ہونے تک اس معاملے پر بے چینی برقرار رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.