vosa.tv
Voice of South Asia!

ہارلم میں زوہران ممدانی کا پہلا دورہ

0

نیویارک سٹی کے نئے منتخب میئر زوہران ممدانی نے بدھ کو ہارلم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیشنل اربن لیگ کے نئے ملٹی ملین ڈالر ہیڈکوارٹرز کے افتتاح میں شرکت کی۔

یہ ان کا انتخابی کامیابی کے بعد ہارلم کا پہلا دورہ تھا، جہاں شہر کی سیاہ فام برادری نے ان کے منتقلی کے عمل پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممدانی نے کہا، “اس نئے ہیڈکوارٹر کا افتتاح آزادی اور بااختیاری کی سمت ایک قدم ہے جو شہر کے بہت سے لوگوں کے لیے امید کا نشان ہے۔” تقریب میں نیویارک کے کئی نمایاں سیاہ فام رہنما شریک تھے جن میں ریورنڈ ال شارپٹن بھی شامل تھے، جنہوں نے ممدانی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔شارپٹن نے کہا، “اب تک میں مطمئن ہوں، مگر ہمیں ابھی لمبا سفر طے کرنا ہے۔ وہ متنوع ٹیم تشکیل دے رہے ہیں اور درست مشورے لے رہے ہیں، لیکن اصل امتحان عمل سے ثابت ہوگا۔”ممدانی نے سیاہ فام اکثریتی علاقوں میں 60 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ حال ہی میں انہوں نے تمام خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم تشکیل دی، اور پیر کو اپنے پہلے نائب میئر اور چیف آف اسٹاف کا اعلان کیا۔دوسری جانب، سبکدوش ہونے والے میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں تنوع کو ترجیح دی۔ ان کے مطابق، “میرے دور میں پہلی ڈومینیکن، پہلی فلپائنی، پہلی مشرقی بھارتی اور پہلی ٹرینیڈیڈین نائب میئر بنیں، اور پہلی خاتون پولیس کمشنر بھی تقرر پائی۔ممدانی نے کہا کہ وہ بہترین ٹیم تشکیل دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کی ویب سائٹ کو اب تک 50 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.