خیبرپختونخوا میں وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد مارے گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے کالج کے تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں ایک خودکش بمبار اور 4 دیگر دہشت گرد ہلاک ہوئے، جس کے بعد کلیرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ دہشت گرد کئی گھنٹوں تک کالج کی ایک عمارت میں محصور تھے، تاہم کسی طالب علم یا عملے کو نقصان نہیں پہنچا۔واضح رہے کہ 10 نومبر کو کالج میں خودکش حملہ کیا گیا تھا، جسے ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ کالج میں داخل ہونے والے 3 دیگر دہشت گردوں کو ایک عمارت میں محصور کر کے ان کے خلاف آپریشن جاری رکھا گیا تھا۔آپریشن انتہائی احتیاط اور حکمت عملی کے ساتھ مکمل کیا گیا، جبکہ آئی جی فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ (ساؤتھ) خود ذاتی طور پر اس کارروائی کی نگرانی کر رہے تھے۔