نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے ویٹرنز ڈے کے موقع پر ایک نئے رہائشی اقدام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب فوجی سابقین بھی شہری ملازمین کی طرح سستی رہائشی اسکیم میں ترجیح حاصل کریں گے۔
15 نومبر 2025 سے نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ہاؤسنگ پریزرویشن اینڈ ڈیولپمنٹ (HPD) کے “ہاؤسنگ کنیکٹ” پروگرام میں شامل تمام نئی سستی رہائشی لاٹریوں میں 10 فیصد مکان شہر کے ملازمین اور فوجی سابقین کے لیے مخصوص ہوں گے۔ اس سے قبل یہ ترجیح صرف 5 فیصد گھروں تک محدود تھی۔میئر ایرک ایڈمز نے کہا، شہری ملازمین اور فوجی سابقین کو اسی شہر میں رہنے کا حق حاصل ہونا چاہیے جس سے وہ محبت کرتے ہیں۔ یہ پالیسی انہیں موقع دے گی کہ وہ یہاں زندگی بسر کریں، خاندان بنائیں اور ریٹائر ہوں۔ ہم صرف زبانی نہیں بلکہ عملی طور پر اپنے ہیروز کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔قائم مقام ہاؤسنگ کمشنر احمد تیگانی نے کہا کہ “نیویارک شہر 3 لاکھ سے زائد میونسپل ورکرز کی محنت پر چلتا ہے، جو ہماری حفاظت کرتے ہیں، شہر کو صاف رکھتے ہیں، پانی فراہم کرتے ہیں اور روزانہ شہر کو آگے بڑھاتے ہیں۔ آج ہم فخر سے اس ترجیح کو فوجی سابقین تک بڑھا رہے ہیں تاکہ وہ بھی محفوظ اور سستی رہائش حاصل کرسکیں۔”ویٹرنز سروسز کے کمشنر نے کہا، “شہر اور ملک کی خدمت کرنے والوں کے لیے ایک مستحکم گھر کا ہونا ان کا حق ہے۔ 10 فیصد ہاؤسنگ کنیکٹ مواقع کو ان کے لیے مخصوص کر کے ہم شکرگزاری کو حقیقی سہولت میں بدل رہے ہیں تاکہ وہ لوگ جو وردی پہن کر یا عوامی خدمت میں سرگرم رہے، اب اسی شہر میں باعزت زندگی گزار سکیں۔