امریکی شہر نیویارک کے علاقے سنی سائیڈ، کوئنز میں ایک رہائشی عمارت میں اچانک لگنے والی آگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے جن میں پانچ فائر فائٹرز شامل ہیں۔
فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، آگ رات تقریباً 8 بج کر 45 منٹ پر 45-55، 40ویں اسٹریٹ پر بھڑک اٹھی جو کوئنز بولیوارڈ اور 47ویں ایونیو کے درمیان واقع ہے۔ آگ عمارت کی تیسری منزل پر شروع ہوئی، جس کے بعد 12 یونٹس اور 60 فائر فائٹرز و ای ایم ایس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ایمرجنسی سروسز نے ایک شہری کو ایلم ہرسٹ اسپتال منتقل کیا جبکہ زخمی پانچ فائر فائٹرز کو ماؤنٹ سینائی کوئنز اسپتال لے جایا گیا۔ حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ آگ پر رات 9 بج کر 30 منٹ کے بعد قابو پالیا گیا، جب کہ فائر مارشلز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔