vosa.tv
Voice of South Asia!

سینیٹ کی منظوری، حکومت کھلنے کی امیدیں روشن

0

 امریکی سینیٹ نے حکومت کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے بل منظور کرلیا ہے، جس کے بعد 41 روزہ تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

 بل اب ایوان نمائندگان کو بھیج دیا گیا ہے جہاں بدھ کو اس پر ووٹنگ متوقع ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بہت جلد دوبارہ کھل جائے گا۔سینیٹ میں بل 60 کے مقابلے میں 40 ووٹوں سے منظور ہوا۔ یہ تعطل چھ ہفتوں سے زائد جاری تھا کیونکہ ڈیموکریٹس صحت کے ٹیکس کریڈٹس میں توسیع کا مطالبہ کر رہے تھے جو یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہیں، لیکن ری پبلکنز نے اس پر بات چیت سے انکار کیا۔ بالآخر پانچ اعتدال پسند ڈیموکریٹس نے اپنے ووٹ تبدیل کیے، جب کہ وفاقی ملازمین کو تنخواہوں سے محرومی، ایئرپورٹس میں تاخیر اور فوڈ ایڈ رکنے کی شکایات بڑھ گئیں۔تین سابق گورنرز نے ری پبلکنز کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے تین دو جماعتی اخراجاتی بلز پر اتفاق کیا اور باقی حکومتی فنڈنگ جنوری کے آخر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ معاہدے کے تحت صحت کے کریڈٹس پر دسمبر کے وسط تک دوبارہ ووٹنگ کی جائے گی۔بل میں ان وفاقی ملازمین کی بحالی بھی شامل ہے جنہیں شٹ ڈاؤن کے دوران فارغ کیا گیا تھا، اور آئندہ جنوری تک مزید برطرفیوں سے تحفظ دیا گیا ہے۔ تاہم، ڈیموکریٹس کے کئی رہنماؤں نے اس فیصلے کو "غلطی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کے صحت کے حقوق سے پسپائی کے مترادف ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.