الریاض میں پروفیشنل ایگزیکٹیو فورم کی افتتاحی تقریب
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پروفیشنل ایگزیکٹیو فورم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے بھرپور شرکت کی۔
پروفیشنل فورم کے چیئرمین رانا کاشف رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس فورم کا مقصد مختلف پیشہ ور افراد اور کاروباری شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے تجربات کا تبادلہ کر کے ایک وژنری نیٹ ورک تشکیل دیں جو مستقبل کی معاشی اور سماجی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حامد رضوان، سید وقاص، جواد عالم، فرح قمر، نائلہ شاہد، اعجاز چوہدری اور طلعت محمود سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ سعودی عرب میں غیر ملکی پروفیشنلز کے لیے اس فورم کی تشکیل ایک نئی جہت ہے، جو نہ صرف پیشہ ورانہ ترقی بلکہ کمیونٹی کے مثبت کردار کو بھی فروغ دے گی۔تقریب کے شرکاء نے پروفیشنل ایگزیکٹیو فورم کے قیام کو ایک مثبت اور امید افزا اقدام قرار دیا اور مستقبل میں اس نوعیت کے مزید پروگرامز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔