vosa.tv
Voice of South Asia!

نیا میئر، پرانی سیاست، ممدانی کے لیے پہلا چیلنج!

0

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سٹی کے نو منتخب میئر زوہران ممدانی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ شہر کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں “واشنگٹن کا احترام” کرنا ہوگا۔

 ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر ممدانی واشنگٹن کے ساتھ عزت و احترام کا رویہ نہیں رکھیں گے تو ان کے لیے کامیابی مشکل ہوگی۔یہ بیان ممدانی کی تاریخی فتح کے بعد سامنے آیا، جب وہ امریکا کے سب سے بڑے شہر کے پہلے مسلمان اور جنوبی ایشیائی نژاد میئر بنے۔ اپنی کامیابی کے بعد ممدانی نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سچ بولنے سے گریز نہیں کریں گے، جس پر صدر نے اسے “خطرناک بیان” قرار دیا۔ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ممدانی کو “کمیونسٹ” قرار دیا مگر کہا کہ ان کی انتظامیہ نئے میئر کی “کچھ مدد” کرے گی تاکہ نیویارک کامیاب ہو۔ انہوں نے مزید کہا، “ہم نیویارک کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، چاہے تھوڑی سی مدد ہی کیوں نہ ہو۔الیکشن مہم کے دوران ٹرمپ نے ممدانی کو “پاگل کمیونسٹ” قرار دیتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگر وہ جیت گئے تو وفاقی فنڈنگ روک دی جائے گی۔ دوسری جانب ممدانی نے خود کو کمیونسٹ کہلانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ “جمہوری سوشلسٹ” ہیں اور ان کا منشور عوامی سہولیات، مفت ٹرانسپورٹ اور فلاحی نظام کے فروغ پر مبنی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.