نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نےکہا ہے کہ کووِڈ 19 ویکسین لگانے سے انکار کرنے پر برطرف کیے گئے سرکاری ملازمین کو دوبارہ اپنی نوکریوں پر واپس آنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔
یہ پیشکش ان تمام محکموں کے ملازمین پر لاگو ہوگی جو میئر کے ماتحت ہیں، بشمول نیویارک سٹی پبلک اسکولز اور نیو یارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی (NYCHA)۔ اس پالیسی کے تحت تقریباً 2,900 ملازمین کو ان کی سابقہ تنخواہ اور عہدے پر بحال کیا جائے گا، تاہم انہیں اس عرصے کی تنخواہ نہیں ملے گی جن میں انہوں نے خدمات انجام نہیں دیں۔میئر ایڈمز نے کہا کہ "ہم اب ایک نئے دور میں ہیں، جہاں کووِڈ کے اثرات سے شہر مکمل طور پر سنبھل چکا ہے۔ لہٰذا ہماری پالیسیاں بھی موجودہ حالات کے مطابق ہونی چاہییں۔ ہم اپنے سابق ملازمین کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں تاکہ نیویارک سٹی کا ورک فورس مزید مضبوط بن سکے۔”اس سے قبل 2023 میں بھی 450 سابق ملازمین کو دوبارہ بحال کیا گیا تھا۔ اب یہ نیا اقدام ان تمام اہل افراد کے لیے دوبارہ موقع فراہم کرے گا جو ویکسین نہ لگوانے پر برطرف کیے گئے تھے۔تمام سابق ملازمین جنہیں دوبارہ شامل ہونا ہے، انہیں 5 دسمبر 2025 تک اپنے متعلقہ ادارے کے ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کرنا ہوگا۔ اسکولوں اور ہاؤسنگ اتھارٹی کے لیے الگ رابطہ ای میلز بھی فراہم کی گئی ہیں۔