vosa.tv
Voice of South Asia!

 نیویارک کے نو منتخب میئر زوہران ممدانی کون ہیں؟

0

زوہران ممدانی کی کامیابی نیویارک کے سیاسی منظرنامے میں ایک نئی سوچ، نوجوان قیادت اور تنوع کی علامت بن کر ابھری ہے، جسے دنیا بھر میں ایک تاریخی موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ لیکن نیویارک کے نو منتخب میئر زوہران ممدانی کون ہیں؟ آئیں جانتے ہیں

نیو یارک کے نومنتخب میئر زوہران ممدانی دراصل ایک باصلاحیت نوجوان سیاستدان ہیں جنہوں نے قلیل عرصے میں اپنی شناخت ایک مضبوط اور نظریاتی لیڈر کے طور پر قائم کی ہے۔ 34 سالہ زوہران ممدانی کا تعلق ایک علمی و تخلیقی خاندان سے ہے، ان کے والد یوگنڈا کے معروف ماہرِ تعلیم محمود مامدانی ہیں جبکہ والدہ بھارت کی مشہور فلم ساز میرا نائر ہیں۔ زوہران ممدانی یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں پیدا ہوئے اور سات برس کی عمر میں اپنے والدین کے ہمراہ نیویارک منتقل ہوئے۔انہوں نے امریکی ریاست مین کے باؤڈوئن کالج سے افریقن اسٹڈیز میں ڈگری حاصل کی اور عملی زندگی کا آغاز بطور ہاؤسنگ کاؤنسلر کیا جہاں وہ کم آمدنی والے خاندانوں کو ڈیپورٹیشن سے بچانے میں مدد دیتے تھے۔ سیاست میں ان کی انٹری 2020 میں ہوئی جب وہ نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے اور کوئینز کے علاقے ایسٹوریا کی نمائندگی کرنے لگے۔زوہران ممدانی ایک جمہوری سوشلسٹ رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں جن کا سیاسی نظریہ دولت کی منصفانہ تقسیم، عوامی سہولیات کی فراہمی اور شہری مساوات پر مبنی ہے۔ ان کے ایجنڈے میں کرایہ کم کرنے، سرکاری ملکیت کے گھروں کی تعمیر، مفت پبلک ٹرانسپورٹ، اور شہری کالجوں میں مفت کھانے کی فراہمی جیسے منصوبے شامل ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہر بورو میں ایک سرکاری گروسری اسٹور قائم ہو تاکہ غریب طبقے کو سستی اور معیاری خوراک دستیاب ہو۔زوہران ممدانی نے عالمی سیاست خصوصاً اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے خلاف واضح مؤقف اپنایا ہے۔ وہ کھلے عام کہتے ہیں کہ "اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے” اور اس مؤقف پر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی مذہب یا قوم کے خلاف نہیں بلکہ ناانصافی کے نظام کے خلاف ہیں۔زوہران ممدانی نے حال ہی میں شامی نژاد فنکارہ رما دواجی سے شادی کی ہے جو نیویارک میں مقیم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.