vosa.tv
Voice of South Asia!

کیا نیویارک کا ٹول سسٹم پھر خطرے میں ہے؟

0

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نیویارک سٹی کے کنجیسشن پرائسنگ پروگرام کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ٹرانسپورٹیشن سیکریٹری شان ڈفی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس منصوبے کو ختم کرنے کے لیے ’’جائزہ‘‘ لیں۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس ٹول سسٹم نے شہر کو ’’ویران شہر‘‘ میں بدل دیا ہے۔ انہوں نے پہلے بھی اس منصوبے کی مخالفت کی تھی اور فروری میں اعلان کیا تھا کہ یہ منصوبہ ختم ہو چکا ہے۔تاہم نیویارک سٹی، ریاستی حکومت اور ایم ٹی اے نے ٹرمپ کی کوششوں کو پہلے بھی ناکام بنایا تھا۔ گورنر کیتھی ہوکل نے صدر کے تازہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ٹرمپ انتظامیہ پہلے بھی یہ نظام ختم کرنے میں ناکام رہی، اگر وہ دوبارہ کوشش کریں گے تو ہم عدالت میں ان کا مقابلہ کریں گے۔‘‘

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.