vosa.tv
Voice of South Asia!

شادی کے دن دانش تیمور کہاں تھے؟عائزہ خان کا انکشاف

0

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی شادی پر تیار ہو کر گاڑی میں بیٹھی تھیں اور دانش جم میں تھے۔ دانش تیمور گھر میں بالکل بھی غصہ نہیں کرتے بلکہ سارا غصہ اسکرین پر نکال کر آتے ہیں۔ یہ باتیں انھوں نے "دی میوزک ورلڈ” کے زیرِ اہتمام نیوجرسی میں منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ میں کہیں۔

 "دی میوزک ورلڈ” کے زیرِ اہتمام پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کے اعزاز میں نیوجرسی کے مقامی ہال میں میٹ اینڈ گریٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں نہ صرف پاکستانی بلکہ انڈین کمیونٹی نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی نظامت بینش عنبرین کر رہی تھیں۔ معروف جوڑی نے جب ہال میں قدم رکھا تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ دانش تیمور اور عائزہ خان نے نہ صرف اپنے فنی سفر بلکہ نجی زندگی سے متعلق بھی کھل کر گفتگو کی۔ میک اپ اور تیار ہونے کے معاملے پر دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کو تاخیر کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ میٹ اینڈ گریٹ میں دانش تیمور اور عائزہ خان کو سننے اور ان سے ملنے کے لیے مداح بے قرار تھے۔ شرکاء نے اپنی پسندیدہ جوڑی سے کئی موضوعات پر سوال کیے۔ ایک سوال کے جواب میں عائزہ خان کا کہنا تھا کہ وہ ڈرامے کے کردار کے انتخاب میں دانش سے مشورہ لیتی ہیں۔ دانش گھر میں غصہ نہیں کرتے کیونکہ میں نے انھیں بہت پیار سے رکھا ہوا ہے۔ شرکاء عائزہ خان اور دانش تیمور کی گفتگو سے بہت محظوظ ہوئے۔ مداحوں کے سوالوں کے جواب میں اداکار دانش تیمور کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں۔ ڈرامے کی کہانی اور کردار اچھا ہو تو ہیرو کا کام آسان ہوجاتا ہے۔ خواب ضرور دیکھیں لیکن ساتھ محنت بھی کریں۔ اس موقع پر میٹ اینڈ گریٹ کے آرگنائزر عارف خان نے دانش تیمور، عائزہ خان اور تمام اسپانسرز سے اظہارِ تشکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معروف جوڑی نے کئی مصروفیات منسوخ کرکے اس محفل کو رونق بخشی۔ میرے ہر شو کی کامیابی کا راز محنت اور ایمانداری ہے۔ تقریب کے اختتام سے قبل پاکستان سے آئے ہوئے معروف قوال علی زمان ذکی تاجی اور ان کے ہمنواؤں نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.